ابنا: عراقی وزیر اعظم نے ملک کے جنوبی علاقے غراف میں ایک آئيل فیلڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سعودی عرب سمیت بعض ملکوں کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے سعودی مفتیوں کے ان تکفیری فتووں کے بارے میں خبردار کیا جن کا مقصد عراق میں فتنے پھیلانا ہے۔ انہوں نے عراقی قوم کو متحد ہونے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہاکہ بعض ممالک عراقی عوام کا خون بہانے میں ملوث ہیں اور عراقی قبائيل کو سازش کے تحت سعودی عرب آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ادھر عراق کے صوبہ بصرہ میں قبائلی عمائدین کونسل کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ بعض ممالک عراق میں فرقہ وارانہ تشدد کی آگ بھڑکا رہے ہیں۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخ محمد زیداوی نے فارس نیوز سے گفتگو میں عراق میں جاری تکفیری دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے عراقی قوم بالخصوص اھل بصرہ سے مطالبہ کیا کہ متحد ہوکر انتھا پسند کا مقابلہ کریں۔ بصرہ کے عوام نے حال ہی میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دہشتگردی کی مذمت کی تھی۔
.......
/169